اسرائیل نے غزہ میں جو کیا صحیح کیا، برطانیہ کی ہٹ دھرمی
برطانوی حکومت تسلسل سے یہ بات کر رہی ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی پابند کرنی چاہیے۔
Webdesk
|
20 Mar 2024
لندن:برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے تحفظ کا پورا حق ہے۔ تاہم اب غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولیور ڈاڈن نے ان خیالات کا ظہار اس ماحول میں کیا ہے جب مشرق وسطی کے ملک اور اس کے سب سے بڑے حامی کے درمیان خفگی بڑھ رہی ہے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ برطانوی حکومت تسلسل سے یہ بات کر رہی ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی پابند کرنی چاہیے۔
اسی طرح برطانیہ نے ہمیشہ غزہ میں انساسی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے حالات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔
کیونکہ چھ ماہ کی مسلسل جنگ کے نتیجے میں وہاں ایک خوراک کے بحران کی سی صورت حال ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ اب فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔
Comments
0 comment