اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی قید یا اجتماعی قبر کیلیے بڑا گڑھا تیار کر لیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی قید یا اجتماعی قبر کیلیے بڑا گڑھا تیار کر لیا

جبالیہ میں انڈونیشیا کے اسپتال کے قریب یہ گڑھا تیار کیا گیا ہے
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی قید یا اجتماعی قبر کیلیے بڑا گڑھا تیار کر لیا

ویب ڈیسک

|

21 Oct 2024

غزہ میں صحافیوں کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جبالیہ سے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں قابض فوج نے نوجوان لڑکوں سمیت فلسطینی مردوں کو الگ کرنے اور قطار میں کھڑا کرتے ہوئے انہیں گولی مارنے، زندہ دفن کرنے یا یرغمال بنانے کے لیے ایک سوراخ کیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک فوٹیج نے آن لائن غم و غصے کو جنم دیا ہے، فلسطینیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے انڈونیشیا کے اسپتال کے قریب ایک اسکول شیلٹر پر دھاوا بول دیا، خواتین اور بچوں کو پیدل شمالی غزہ چھوڑنے پر مجبور کیا، جبکہ سینکڑوں فلسطینی مردوں کو ایک طرف لے گئے۔

 ان افراد کی قسمت ابھی تک واضح نہیں ہے، کچھ رپورٹس کے مطابق انہیں "مار دیا جائے گا۔"

 فلسطینی نامہ نگاروں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے قریب ایک بڑا گڑھا کھودا، جہاں ان افراد کو رکھا گیا تھا۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی مرد اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی ہدایات کے تحت قطار میں کھڑے ہو کر اپنی شناختی کارڈ پیش کر رہے ہیں۔

 غزہ سے رپورٹنگ کرنے والے صحافی حسام شبات نے ایکس پر پوسٹ کیا، "بریکنگ: اسرائیلی قابض افواج نے انڈونیشیا کے اسپتال کے اطراف میں ایک چوک میں گہرا گڑھا تیار کیا، اس میں کچھ مردوں کو ان کے ہاتھ بندھے ہوئے اور ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر شمالی غزہ میں ڈال دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!