اسرائیلی فوجی سربراہ نے بھی جنگ بندی کی حمایت کر دی

اسرائیلی فوجی سربراہ نے بھی جنگ بندی کی حمایت کر دی

ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ثالثوں کے مجوزہ معاہدے کو قبول کرلینا چاہیے
اسرائیلی فوجی سربراہ نے بھی جنگ بندی کی حمایت کر دی

Webdesk

|

26 Aug 2025

تل ابیب:  اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب ایسے حالات پیدا ہوچکے ہیں کہ حماس کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا میں ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ فریم ورک پر مبنی ایک مجوزہ معاہدہ موجود ہے، اب یہ حکومت اور وزیر اعظم نیتن یاہو پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں۔

ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ثالثوں کے مجوزہ معاہدے کو قبول کرلینا چاہیے کیونکہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس گزشتہ ہفتے ہی مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے چکی ہے لیکن اسرائیل کی طرف سے تاحال کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دے دی ہے اور اس مقصد کے لیے مزید 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد غزہ میں بمباری اور زمینی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!