7 hours ago
اسرائیلی جارحیت میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے

ویب ڈیسک
|
1 Jul 2025
اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے کیفے میں 39 فلسطینی شہید، صحافی اور ایک معروف فنکارہ شامل ہیں
غزہ: پیر کے روز مغربی غزہ کے ساحلی کیفے پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 39 فلسطینی شہید ہو گئے۔ البحر کیفے، جو خیموں سے بنا ہوا تھا اور سمندر کے کنارے واقع تھا، غزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کے دوران صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور مقامی باشندوں کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی کا ایک اہم ذریعہ تھا۔
طبی عملے اور عینی شاہدین کے مطابق، کیفے کو مصروف اوقات میں نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ملبے سے لاشوں اور درجنوں زخمی افراد کو نکالا گیا۔
متاثرین میں فلسطینی فنکارہ فرانس السالمی بھی شامل تھیں، جو فلسطینی عوام کے جدوجہد اور استقامت کو اپنی طاقتور اور پراثر تخلیقات میں پیش کرنے کے لیے مشہور تھیں۔ ان کی موت پر سوشل میڈیا پر سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
فوٹو جرنلسٹ اسماعیل ابو حطب بھی اس حملے میں جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اکتوبر 2023 سے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 227 ہو گئی ہے۔
ان کے ساتھی صحافی بیان ابوسلطان بھی حملے میں زخمی ہوئیں، تاہم ان کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔ حملے کے بعد ان کے خون آلودہ اور صدمے کی حالت میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے حملے کے وحشیانہ نتائج کو واضح کیا۔
Comments
0 comment