15 hours ago
اسٹیو جابز کی اہلیہ کمبھ میلے میں شرکت کے بعد بیمار ہوگئیں
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
عالمی شہرت کی حامل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی اہلیہ لارین پاول جابز کی اہلیہ کمبھ میلے میں شرکت کے بعد بیمار ہوگئیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو مذہب کا سالانہ تہوار مہا کمبھ میلا منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا نے ایک روحانی پیشوا کے حوالے سے بتایا کہ پاول جابز کو پرہجوم اور غیر مانوس ماحول کی وجہ سے الرجی کا سامنا کرنا پڑا۔
اسٹیو جابز کی اہلیہ کے ٹور گائیڈر نے سوامی کیلا شانند گری نے بتایا کہ ’لارین پاول کبھی اتنے زیادہ ہجوم والے مقام پر نہیں گئیں تھیں، جب انہیں آرام کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ وہ کمبھ میلے میں ہندوستانی روایات دیکھنے آئیں ہیں‘۔
مہا کمبھ میلہ کا سب سے بڑا اجتماع پیر کو شروع ہوا، جس میں لاکھوں ہندوؤں نے کنگا، جمنا کے پانی میں اپنے گناہ دھونے کے عقیدے کے تحت ڈبکیاں لگائیں۔
اسٹیو جابز اور اہلیہ اتوار کو کمبھ میلے میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے جہاں انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا کی جس پر پنڈت کی جانب سے انہیں پرساد اور مالا پیش کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق لارین پاول 20 جنوری کو ہونے والی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل 14 جنوری کو ہندوستان روانہ ہو جائیں گی۔
بھارتی حکومت نے بتایا کہ اس تہوار میں کم از کم 4 کروڑ افراد نے شرکت کی، جسے دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں 12 سال بعد منعقد ہونے والا کمبھ میلہ 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے جو آئندہ ماہ 26 فروری تک جاری رہے گا۔
Comments
0 comment