اتحاد ایئر ویز کی ابو ظہبی سے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ
تل ابیب کے لیے پروازیں ابتدائی طور پر 22 جون تک منسوخ کی گئی ہیں۔

Webdesk
|
17 Jun 2025
ابوظہبی : معروف فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویزنے اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کااعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان تل ابیب اور دوسرے شہروں پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ان میزائل حملوں کی وجہ سے جہازوں اور مسافروں کو نقصان ہو سکتا ہے۔
اتحاد ایئر ویزکے اعلان کے مطابق تل ابیب کے لیے پروازیں ابتدائی طور پر 22 جون تک منسوخ کی گئی ہیں۔
Comments
0 comment