ترکیہ کے شہر انقرہ میں خودکش حملہ، شہادتیں

ترکیہ کے شہر انقرہ میں خودکش حملہ، شہادتیں

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے حملے کی تصدیق کردی، ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی
ترکیہ کے شہر انقرہ میں خودکش حملہ، شہادتیں

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

ترکیہ کے شہر انقرہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اموات کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ترکیہ میں دارالحکومت انقرہ سے چالیس کلومیٹر مسافر پر قائم ترکش ایروسپیس انڈسٹریزکے باہر مبینہ طور پر خودکش بم دھماکا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دہشت گرد حملے میں کچھ شہادتیں بھی ہوئیں ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے باعث شہری خوف کا شکار ہوئے اور بھگڈر مچ گئی۔ شہری اپنی جانیں بچانے کیلیے چھپتے رہے۔

فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!