ترکیے میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ
Webdesk
|
16 Oct 2024
انقرہ: ترکیے کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیے کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی(اے ایف اے ڈی)کے مطابق مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا۔
ادھر یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز(ای ایم ایس سی)کا کہنا تھا کہ آج ترکیے کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلہ کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آغاز میں محسوس ہونے والے زلزلے کے جھٹکوں نے ترکیے کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں قیامت خیز تباہی مچائی تھی۔
گزشتہ برس کے ترکیے کے جنوب اور شام کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔
Comments
0 comment