ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے امریکی سیکرٹری کرسٹی نوم نے بھی اس بارے میں اپنی رائے دی ہے۔

Webdesk
|
2 Jul 2025
واشنگٹن : امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو استعمال کرانے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اشارہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا ہے جبکہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے امریکی سیکرٹری کرسٹی نوم نے بھی اس بارے میں اپنی رائے دی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ مل کر 'امریکی نشریاتی ادارے کے خلاف مقدمہ چلانے کا جائزہ لے رہی ہیں۔
Comments
0 comment