ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کے خلاف بڑا اعلان کردیا
میں بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے کے لئے دستخط کروں گا۔
Webdesk
|
23 Dec 2024
واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد خواجہ سرائوں کو امریکاکی مسلح افواج اور سکولوں سے نکال دیں گے۔
عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے کے لئے دستخط کروں گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سراں کوامریکی فوج سے اور امریکا کے ایلیمنٹری ،مڈل اور ہائی سکولوں سے باہر نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔
Comments
0 comment