ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، حکم نامی جاری

ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، حکم نامی جاری

شامی صدر احمد الشراع کا خیر مقدم
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، حکم نامی جاری

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2025

امریکی صدر ٹرمپ نے شام پر مالی پابندیاں اٹھانے کا حکمنامہ جاری کردیا۔ 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد اہم مالی پابندیاں ختم کرنے کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے، جسے وائٹ ہاؤس نے صدر بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد خطے میں استحکام کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔  

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، یہ حکم نامہ 2004ء کے اعلان کو منسوخ کرتا ہے جس میں شامی حکومت کے اثاثے منجمد کر دیے گئے تھے اور شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام پر برآمدات کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔  

اگرچہ زیادہ تر مالی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، لیکن کچھ پابندیاں برقرار رہیں گی، خاص طور پر 2019ء کے "قیصر شام سویلین پروٹیکشن ایکٹ" کے تحت عائد کردہ، جو اسد حکومت سے منسلک تعمیر نو کی کوششوں کی حمایت کو روکنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ 

اس کے علاوہ، شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر امریکی درجہ بندی بھی برقرار رہے گی۔  

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ختم کی گئی پابندیاں خاص طور پر "شام کی ترقی، اس کی حکومت کے کام کرنے اور ملک کے سماجی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے اہم اداروں" کو نشانہ بناتی تھیں۔  

شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے "معاشی بحالی کی جانب ایک اہم قدم" قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا موقع قرار دیا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!