ٹرمپ صدر بننے سے پہلے مجرم قرار، عدالتی فیصلہ جاری

ٹرمپ صدر بننے سے پہلے مجرم قرار، عدالتی فیصلہ جاری

ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے کی وجہ سے سزا نہیں سنائی گئی
ٹرمپ صدر بننے سے پہلے مجرم قرار، عدالتی فیصلہ جاری

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو پیسے دینے کے مقدمے میں ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا تاہم صدر کیوجہ سے انہیں سزا نہیں سنائی گئی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ صدر ہونے کی وجہ سے جعلسازی اور فنڈز کی ہیر پھیر کے مقدمے میں مجرم ہونے کے باوجود جیل جانے سے بچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے سے صرف 10 روز پہلے عدالت کی جانب سے یہ ریلیف دیا گیا اور فیصلہ آتے ہی اُن کے اوپر لٹکنے والی قید کی تلوار بھی ہٹ گئی ہے۔

جمعے کو نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کےلیے سماعت ہوئی جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے شخص ہوں گے جو مجرم ہوتے ہوئے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!