ایمبولینس ڈرائیور کی خاتون سے زیادتی
Webdesk
|
5 Sep 2024
نئی دہلی : بھارت میں ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے خاتون سے جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون اپنے بیمار شوہر اور بھائی کے ساتھ ایمبولینس میں جا رہی تھی کہ ایمبولینس کے ڈرائیور نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس دوران ڈرائیور کے ساتھی نے متاثرہ خاتون کے بھائی کو ڈرائیور کے کیبن میں یرغمال بنائے رکھا۔
بھارتی میڈیا نے خاتون کے حوالے سے الزام عائد کیا کہ ایمبولینس ڈرائیور نے ان کے شوہر کا آکسیجن بھی بند کر دیا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی، یہی نہیں ڈرائیور نے اس سے نقدی اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر لکھنو کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم علاج کے لیے مزید رقم نہ ہونے کے باعث اس نے شوہر کو اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر لے جانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اس نے ایک پرائیویٹ ایمبولینس ہائر کی۔
خاتون نے الزام لگایا کہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے کہا کہ آپ اگلی سیٹ پر بیٹھ جائیں تاکہ کوئی پولیس والا تنگ نہ کرے لیکن دونوں نے منع کرنے کے بعد تنگ کرنا شروع کر دیا، میں نے بہت منع کیا تاہم دونوں اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے۔
جب میرے بیمار شوہر نے صورتحال کو بھانپا تو انہوں نے اور میرے بھائی نے شور مچایا جس پر ڈرائیور نے شوہر کا آکسیجن بند کر دیا اور انہیں گاڑی روک کر پھینک دیا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment