ایران کے اسرائیل پر شدید فضائی حملے، ڈرونز اور کروز میزائل فائر کردیے

ایران کے اسرائیل پر شدید فضائی حملے، ڈرونز اور کروز میزائل فائر کردیے

اسرائیل نے ایرانی ڈرونز اور راکٹ اپنی حدود میں داخل ہونے کی تصدیق کردی
ایران کے اسرائیل پر شدید فضائی حملے، ڈرونز اور کروز میزائل فائر کردیے

Webdesk

|

14 Apr 2024

ایران نے اسرائیل کی جانب ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے ہیں۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے صدر کی منظوری کے بعد اسرائیل کی جانب ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے ہیں۔

ایران کے فضائی حملے کے بعد اسرائیل میں صورت حال کشیدہ اور عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں جبکہ عوامی اجتماعات، اسکول اور دفاتر کو بند رکھنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی ملٹری نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 400 ڈرونز اور کروز میزائل اسرائیلی حدود میں داخل ہوچکے ہیں۔

عوام سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں، ہم کوشش کریں گے کہ UAVs کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔

اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیاہے ۔ایران نے 100کے قریب ڈرونز اور کروز میزائل فا ئر کئے تھے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے فضائی حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ سے تمام جنگی جہازوں اور فوج کو انخلا کی ہدایت کردی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ادھر لبنان نے بھی اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے دیے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود فراہم کی تو پھر اسے بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایرانی حملے کے بعد شام، اردن اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔

ہفتے کو ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لےلیا تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ایرانی بحریہ نے جہاز پر اس وقت قبضہ کیا جب وہ متحدہ عرب امارات سے 80 کلومیٹر دور آبنائے ہرمز میں سفر کر رہا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم رشید وسنک، امریکی صدر جوبائیڈن، فرانسیسی صدر سمیت دیگر مغربی ممالک نے اسرائیل پر ایران کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!