ایران کے امریکی اڈوں پر حملے، قطر اور یو اے ای کی مذمت

ایران کے امریکی اڈوں پر حملے، قطر اور یو اے ای کی مذمت

ایران کے اقدامات سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا
ایران کے امریکی اڈوں پر حملے، قطر اور یو اے ای کی مذمت

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2026

قطر اور متحدہ عرب امارات نے اردن، بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایران کے حملے خچے میں خطرناک حد تک کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے اقدام تناؤ کو قابو میں رکھنے کی کوششوں کو پیچیدہ بنائیں گے،  ایرانی حملے خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی سیاسی و سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کریں گے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یو اے ای وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملے تینوں ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی جارحیت خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!