ایران کے تمام ایئر پورٹس پر پروازیں بحال ہوگئیں

ایران کے تمام ایئر پورٹس پر پروازیں بحال ہوگئیں

تہران کے امام خمینی اور مہرآباد ائیرپورٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام پروازیں معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔
ایران کے تمام ایئر پورٹس پر پروازیں بحال ہوگئیں

Webdesk

|

19 Apr 2024

اسرائیل کے ایران پر مبینہ حملے کے بعد عارضی طور پر معطل تمام پروازیں معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی اور مہرآباد ائیرپورٹ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام پروازیں معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے دونوں ہوائی اڈوں پر تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا گیا ہے۔

امام خمینی بین الاقوامی ائیرپورٹ کے تعلقات عامہ کے سربراہ جواد صالحی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر پروازوں کی محدودیت ختم کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کی آمدورفت شروع ہوچکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام مسافر ائیرپورٹ کی طرف حرکت کرنے سے پہلے اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ائیرپورٹ پر پروازیں حسب معمول بحال کردی گئی ہیں،

دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیل کے میزائل حملے کی تردید کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان شہر میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا، دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!