ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں ہو گا، اسرائیل نے بائیڈن کو مطمئن کر دیا
Webdesk
|
17 Oct 2024
تل ابیب: امریکی حکومت کے دو ذمے داران نے باور کرایا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ اسے اسرائیل کی جانب سے یہ اطمینان ہو گیا ہے کہ وہ ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ ذمے داران نے یہ عندیہ بھی دیا کہ واشنگٹن کے خیال میں فضائی دفاعی میزائل نظام (تھاڈ) اور اس کو چلانے کے لیے 100 کے قریب امریکی فوجیوں کے تل ابیب بھیجے جانے سے اسرائیل کے بعض اندیشے ختم ہو گئے کے نتیجے میں ایران کے بعض اندیشے ختم ہو گئے۔
ان اندیشوں میں ایران کی جانب سے ممکنہ انتقامی کارروائی اور عمومی سیکورٹی امور شامل ہیں۔ البتہ دونوں ذمے داران نے (جنھوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا)خبردار کیا کہ اسرائیل کی یقین دہانیاں اٹل نہیں ہیں اور حالات تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔
ذمے داران کے مطابق وعدے پورے کرنے کے حوالے سے اسرائیل کا ریکارڈ بہت غیر یقینی ہے۔ ماضی میں کئی بار دیکھا جا چکا ہے کہ اس نے واشنگٹن کی توقعات کے بالکل الٹ عمل کیا۔
Comments
0 comment