ایران کا امریکا سے دھمکی آمیز رویہ ترک کرنے کا مطالبہ

ایران کا امریکا سے دھمکی آمیز رویہ ترک کرنے کا مطالبہ

امریکا نے حملہ کیا تو ان کے ملک کا ردعمل فیصلہ کن اور فوری ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ
ایران کا امریکا سے دھمکی آمیز رویہ ترک کرنے کا مطالبہ

Webdesk

|

1 Feb 2024

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کے امریکا نے حملہ کیا تو ان کے ملک کا ردعمل فیصلہ کن اور فوری ہو گا۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق  امریکا کی طرف سے اردن میں اپنے فوجیوں پرحملے کا جواب دینےکی دھمکیوں کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے خصوصی ایلچی نے ممکنہ طور پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں کہا کہ ان کا ملک “خطے میں کسی فرد یا گروہ کے اقدامات کا ذمہ دار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی ہم منصب کو بھیجے گئے مکتوب میں عراق اور شام میں امریکی فوجیوں اور تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات غیر ذمہ دارانہ، غیر منصفانہ اور بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی ایلچی کا  بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے اردن میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے عراقی گروپ کو جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند روز قبل امریکا کی طرف سے ایک اعلان میں تین فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ شام اور اردن کی سرحد پر التنف بیس سے تعلق رکھنے والی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!