ایران نے روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کردیا

ایران نے روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کردیا

موجودہ مشقوں کے مشاہدے میں سعودی عرب، قطر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ بطور مبصر شامل ہیں۔
ایران نے روس اور عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کردیا

Webdesk

|

20 Oct 2024

 ایران کی جانب سے  بحر ہند میں روس اور سلطنت عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو شروع ہونے والی آئی میکس 2024 مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور بھارت سمیت 9 ممالک بطور مبصر بھی شریک ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد علاقے میں اجتماعی سیکیورٹی کو فروغ دینا، کثیر جہتی تعاون کو بڑھانا، اور امن، دوستی اور سمندری سیکیورٹی کی حفاظت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔

موجودہ مشقوں کے مشاہدے میں سعودی عرب، قطر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ بطور مبصر شامل ہیں۔

شرکا نے بین الاقوامی سمندری تجارت کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، سمندری راستوں کی حفاظت، انسانی امدادی اقدامات کو بہتر بنانے اور بچا و امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے حکمت عملیوں کی مشق کی۔

یہ مشقیں اس وقت منعقد ہو رہی ہیں جب خطے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے  خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیش ایران نے روس اور چین کے ساتھ اپنی عسکری تعاون میں اضافہ کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!