ایران پر حملے کیلیے اسرائیلی جنگی طیاروں نے کہاں سے پرواز بھری؟
اسرائیل نے پاسداران انقلاب کی کم ازکم 3میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا
Webdesk
|
27 Oct 2024
ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کیلیے اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں واقع امریکی فوجی بیس سے پرواز یں بھریں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کو برابر کا ذمے دار قرار دے دیا۔
ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران پر حملے کیلیے اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں واقع امریکی فوجی بیس سے اڑان بھریں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعوی ہے کہ اسرائیل نے پاسداران انقلاب کی کم ازکم 3میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا، تہران کیقریب امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ایس 300 ڈیفنس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
Comments
0 comment