4 بچوں کی ماں کا سسر سے معاشقہ، خاتون لڑکے کے والد کے ساتھ بھاگ گئی

4 بچوں کی ماں کا سسر سے معاشقہ، خاتون لڑکے کے والد کے ساتھ بھاگ گئی

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا
4 بچوں کی ماں کا سسر سے معاشقہ، خاتون لڑکے کے والد کے ساتھ بھاگ گئی

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2025

بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 43 سالہ خاتون مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی۔ اس واقعے نے مقامی آبادی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، خاتون کے شوہر سنیل کمار، جو پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہیں، مہینے میں صرف دو بار گھر آتے ہیں اور اپنی غیر موجودگی میں وہ باقاعدگی سے گھر پیسے بھیجتے تھے۔ سنیل کمار نے بتایا کہ اس کی غیر حاضری کے دوران اس کی بیوی اپنی بیٹی کے سسر، 46 سالہ شیلندر، کو گھر بلاتی تھی۔

خاتون کے بیٹے نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جب بھی بہن کا سسر ان کے گھر آتا، تو ماں انہیں دوسرے کمرے میں جانے کا کہتی تھی۔ پڑوسیوں کے مطابق، شیلندر اکثر رات کے وقت آتے اور صبح سویرے واپس چلے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق، خاتون اور شیلندر نے ممکنہ سماجی مخالفت سے بچنے کے لیے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔ خاتون کے چار بچے ہیں، جن میں سے ایک کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد ہی خاتون اور شیلندر کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد سنیل کمار نے مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرا دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!