60 سے 90 سال تک کی دادی 6 ہزار روپے میں کرائے پر ملنے کا انکشاف

60 سے 90 سال تک کی دادی 6 ہزار روپے میں کرائے پر ملنے کا انکشاف

یہ دادیاں کھانا پکانے سے صفائی تک تمام کام انجام دے سکتی ہیں
60 سے 90 سال تک کی دادی 6 ہزار روپے میں کرائے پر ملنے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2025

دنیا کا ایک ایسا بھی ملک ہے جہاں ساڑھے 6 ہزار پاکستانی روپے ادا کر کے بوڑھی خاتون بطور دادی کرائے پر دستیاب ہیں۔

جاپان نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے! ایک کمپنی نے ’’OK Grandma‘‘ نامی ایسی سروس متعارف کرائی ہے کہ جسے سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ اور دماغ میں سوالات کا طوفان اٹھ جائے گا۔

جی ہاں، اب آپ اپنی پسند کی دادی یا نانی کرائے پر لے سکتے ہیں، اور وہ بھی بس چند کلکس کے ذریعے!

ایپ کے ذریعے 60 سے لے کر 94 سال کی عمر کی دادیوں کا ایک شاندار ’’کیٹلاگ‘‘ آپ کے سامنے ہے۔ چاہے آپ کو گھر کی صفائی، دیسی کھانوں کی تراکیب، یا پھر زندگی کے مشکل لمحات میں دادی کا پیار بھرا مشورہ چاہیے، یہ سروس آپ کے لیے ہے!

بس اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق دادی منتخب کریں، اور وہ آپ کے گھر پہنچ جائیں گی اور پھر آپ جس معاملے پر مدد چاہیں گے وہ دیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دادیاں نہ صرف آپ کے ساتھ ایونٹس میں شریک ہوں گی بلکہ گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹائیں گی، دیسی ہنر سکھائیں گی، اور مشکل وقت میں آپ کا حوصلہ بڑھائیں گی۔ چاہے بات رشتوں کی ہو یا کچن کی، ان دادیوں کے پاس ہر مسئلے کا حل ہے!

کمپنی کا کہنا ہے کہ اُن سے ملنے والی کرائے کی دادیاں صفائی سے لے کر مزیدار کھانے بنانے تک سب کچھ کرسکتی ہیں۔

اس کی فی گھنٹہ فیس 3 ہزار 300 جاپانی ین ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 6 ہزار 310 روپے کے قریب بنتے ہیں۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!