علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں ٹیکس نہ لگایا جائے، وزیر اعلی
علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نے نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غریب لوگ استعمال کرتے ہیں۔

بھٹ منظوری کیلیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جب علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سنی تو وہ برہم ہوئے اور انہوں نے شدید مخالفت کی۔

اس معاملے پر کابینہ اجلاس میں ایک گھنٹے تک بحث ہوئی مگر وزیر اعلی کو کوئی قائل نہیں کرسکا۔ انہوں نے نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالف کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب لوگ استعمال کرتے ہیں لہذا نسوار پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت آج 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہوں گے اور صوبائی حکومت کا بجٹ ایک سو ارب روپے سرپلس ہوگا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے جبکہ پنشن میں بھی اتنے ہی اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت کو 36 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!