بھینس کے بچہ پیدا ہونے کی خوشی، کسان نے پولیس کو طلب کرلیا
Webdesk
|
30 Jun 2024
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے خوشحال پور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، بھینس کے بچہ کیا پیدا ہوا کسان نے خوشی میں پولیس کو بھی طلب کرلیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جسویر سنگھ نامی کسان کی بھینس نے بچے کو جنم دیا تو پوری فیملی خوشی سے پھولے نہ سمائی۔ کسان نے آدھی رات کو پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے طلب کرلیا۔
پولیس ٹیم گاں پہنچی تو معلوم ہوا کہ کسان کے ہاں بھینس نے بچہ دیا اور کسان نے اپنی خوشی میں شریک کرنے اور بھینس کا دودھ پلانے کیلئے پولیس کو ایمرجنسی میں بلایا۔
اس سارے واقعے کی ویڈیو کو پولیس نے ریکارڈ کرلیا، جس میں کسان بھی انہیں بلانے کی وجہ بتا رہا ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے بھارتی کسان کے عمل کی تعریف کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment