2 hours ago
ایران نے اسرائیل پر خرمشہر 4 اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل داغ دیئے
Webdesk
|
5 Mar 2026
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آج ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 میں اسرائیل کے خلاف خرمشہر 4 اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب کے مرکز، بن گوریون ایئرپورٹ اور اسرائیلی فضائیہ کے 27ویں اسکواڈرن کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
خرمشہر 4 میزائل تقریبا 13 میٹر لمبا اور تقریبا 30 ٹن وزنی ہے اور ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس میزائل کی زیادہ سے زیادہ رفتارآواز ک یرفتار سے 16 گنا زیادہ تک جاسکتی ہے۔ اس رفتار کے باعث میزائل کے داغے جانے سے ہدف تک پہنچنے کا وقت تقریبا 10 سے 12 منٹ رہ جاتا ہے جو کئی میزائل دفاعی نظاموں کے لیے مثر ردعمل دینا مشکل بنا دیتا ہے۔
خرمشہر 4 میزائل کا وارہیڈ ایران کے میزائل ذخیرے میں شامل جدید ترین منوورایبل وارہیڈز (MaRV) میں شمار کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment