ایران کے ساتھ مذاکرات کر کے مسائل کا حل نکالا جائے، برطانوی وزیراعظم

ایران کے ساتھ مذاکرات کر کے مسائل کا حل نکالا جائے، برطانوی وزیراعظم

: میری توجہ ایسی پر سکون قیادت فراہم کرنے پر ہے جو قومی مفاد میں فیصلے کرے
ایران کے ساتھ مذاکرات کر کے مسائل کا حل نکالا جائے، برطانوی وزیراعظم

Webdesk

|

5 Mar 2026

لندن:  برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ترجیح اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔

سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا موقف ہے ایران سے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے کیا جائے، جس کے نتیجے میں ایران اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہو جائے۔

اسی وجہ سے انھوں نے ایران پر ابتدائی حملوں میں حصہ نہیں لیا، لیکن جب ایران نے دوسرے ممالک پر حملے شروع کیے تو صورتحال تبدیل ہو گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر اعظم نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف حملوں میں شامل نہ ہونے اور حملوں کے لیے امریکی طیاروں کو برطانوی اڈے نہ دینے کے فیصلے کا دفاع کیا۔

ان کا کہنا تھا: میری توجہ ایسی پر سکون قیادت فراہم کرنے پر ہے جو قومی مفاد میں فیصلے کرے۔ اور دبا کے باوجود اپنی اقدار اور اصولوں پر کھڑی رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!