سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری

سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔
سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری

Webdesk

|

5 Mar 2026

ریاض: سعودی عرب میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستانی شہریوں کو  ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں، بالخصوص وزٹ ویزا یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کی سہولت کے لیے ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستانی شہری لینڈ لائن نمبرز 966126689149 اور 966126692371 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ شہری موبائل نمبرز 966563870732 اور 966542099348 پر بھی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق تمام سعودی ایئرپورٹس پر بھی پاکستانی سفارتخانے کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی رہنمائی اور مدد کی جا سکے۔

سفارتخانے نے پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر جاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!