برطانیہ سے 1700 سال قدیم بالکل ٹھیک انڈا دریافت

برطانیہ سے 1700 سال قدیم بالکل ٹھیک انڈا دریافت

انڈے کا محلول اب بھی بالکل ٹھیک ہے
برطانیہ سے 1700 سال قدیم بالکل ٹھیک انڈا دریافت

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2024

برطانیہ کے ماہرین آثار قدیمہ نے 1700 سال قدیم انڈا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانیہ کے علاقے بکنگھم شائر میں ماہرین آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا کہ ایک انڈا دریافت ہوا ہے جو تقریبا 1700 سال قدیم اور بالکل ٹھیک حالت میں ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انڈے کو غیر ارادی طور پر محفوظ کیا گیا تھا جس کا محلول اب بھی بالکل ٹھیک ہے۔

برطانیہ کے آکسفورڈ آرکیالوجی کے سینئر پراجیکٹ مینیجر ایڈورڈ بڈولف نے کہا کہ انڈے میں اب بھی اسکے مائع کا برقرار رہنا بالکل ناقابل یقین ہے۔ ’جب ہم نے انڈہ دریافت کیا تو ہم نے توقع کی تھی انڈے کا سارا مائع باہرنکل چکا ہوگا لیکن ایسا نہیں تھا‘۔

ماہرین نے بتایا کہ انڈا پانی سے بھرے ایک بڑے گڑھے میں تھا، جو رومیوں نے تیار کیا، اس گڑھے میں دراصل ماضی میں شراب اسٹور کی جاتی تھیں۔ گڑھے میں اس کے علاوہ ایک ٹوکری، مٹی کے برتن، سکے، چمڑے کے جوتے، جانوروں کی ہڈیاں اور دیگر انڈوں کے خول بھی پائے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!