بیگ سے تین کروڑ سے زائد مالیت کے مینڈک برآمد ہونے پر خاتون ایئرپورٹ سے گرفتار
Webdesk
|
3 Feb 2024
کولمبیا میں ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے تین کروڑ 60 لاکھ کی مالیت کے زہریلے مینڈک برآمد ہوئے جس پر اُسے گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوگوٹا ایئرپورٹ پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنگلی حیات کی اسمگکنگ کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بیگ سے 130 زہریلے مینڈک برآمد ہوئے۔
محکمہ کسٹمز نے واقعے کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ان مینڈکوں کو زہریلا سمجھا جاتا ہے جو نایاب ہیں اور ان کی مالیت تین کروڑ 60 کولمبین کرنسی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون برازیل سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ بوگوٹا سے پاناما ساؤ پالو جارہی تھیں۔
خاتون نے گرفتاری کے بعد دعویٰ کیا کہ مینڈک انہیں جنوبی کولمبیا کی ایک مقامی برادری کی جانب سے تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔
بلیک مارکیٹ میں ہر ایک مینڈک کی قیمت تقریباً 1,000 ڈالر ہے۔ مینڈکوں کو چھوٹے کنستروں میں انتہائی نامناسب حالات میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار تھے۔
ارلیکوئن مینڈک جنھیں پوائزن ڈارٹ مینڈک بھی کہا جاتا ہے ایک انسانی انگوٹھے سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment