بازیاب ہونے والے دو سالہ بچے کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار، اغوا کار سے چمٹ کر رونے لگا

بازیاب ہونے والے دو سالہ بچے کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار، اغوا کار سے چمٹ کر رونے لگا

واقعہ بھارت کے شہر جے پور میں پیش آیا، دو سالہ بچہ 14 ماہ قبل اغوا ہوا تھا
بازیاب ہونے والے دو سالہ بچے کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار، اغوا کار سے چمٹ کر رونے لگا

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

بھارت میں  ایک عجیب و غریب حیران کن واقعہ پیش آیا، جس میں بازیاب ہونے والے دو سالہ بچے نے اغوا کار کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کیا اور والدین کے ساتھ بھیجنے پر رونے لگا۔

بھارتی ریاست اترپردیش سے جے پور پولیس کی کارروائی میں  14 ماہ بعد بازیاب ہونے والے بچے کو تھانے منتقل کرنے کے بعد جب والدین کے حوالے کرنے  کی کوشش کی گئی تو اُس نے رونا پیٹنا شروع کردیا۔

بچے نے اغوا کار کو چھوڑنے اور والدین کے ساتھ جانے سے انکار کیا اور زبردستی حوالگی پر روتا رہا۔ تھانے میں یہ جذباتی منظر دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہوئے جبکہ  والدین پریشان ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچے کی شناخت پرتھوی کے نام سے ہوئی جس کو جب اغوا کار تنوج چہار سے جدا کرنے کی کوشش کی تو اُس نے زور سے تنوج کو پکڑا اور زار و قطار رونے لگا۔ پھر وہ اتنی زور سے رویا کہ تھانے میں آواز گونجنے لگی۔

واضح رہے کہ جے پور پولیس نے علی گڑھ کے علاقے سے 27 اگست کو اغوا کار کو حراست میں لے کر کیس حل کیا۔

اغوا کار مسلسل اپنا بھیس اور رہنے کی جگہ بدل کر ایک برس سے زیادہ عرصے تک پولیس سے بچنے میں کامیاب رہا۔ وہ بچے کو لے کر بھارتی شہر ورِنداون میں دریائے جمنا کے قریب بنائی گئی ایک جھونپڑی میں رہ رہا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!