چار سالہ طالب علم نے ساتھی طالبہ کو سونے کی اینٹ تحفے میں دے دی

چار سالہ طالب علم نے ساتھی طالبہ کو سونے کی اینٹ تحفے میں دے دی

بچے کے والد نے بتایا کہ ہم نے اپنے لڑکے کو سمجھایا تھا کہ وہ یہ اینٹ مستقبل میں اپنی بیوی کو دے گا
چار سالہ طالب علم نے ساتھی طالبہ کو سونے کی اینٹ تحفے میں دے دی

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

بیجنگ: چین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں چار سالہ لڑکے نے اپنی ہم جماعت ساتھی طالبہ کو سونے کی اینٹ تحفے میں دی جس کی مالیت 42 لاکھ روپے بنتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں پرائمری کلاس میں زیر تعلیم ننھے طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کو ایک سنہرے رنگ کی اینٹ تحفے میں دی اور بتایا کہ یہ سونے کی ہے۔

لڑکی نے اپنے والدین کو جب سونے کی اینٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اور دکھائی تو انہوں نے بیٹی کو فوری یہ واپس کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی بچے کے والدین سے رابطہ بھی کیا۔

لڑکے کے والدین نے بچی کے والد کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بچے کو سمجھایا تھا کہ یہ سونے کی اینٹ مستقبل میں اپنی بیوی کو تحفے میں دینی ہے اور بچہ بغیر علم میں لائے یہ اینٹ گھر سے اسکول لے گیا جہاں اُس نے اپنی ہم جماعت کو یہ تحفے میں دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!