دنیا کا طویل القامت بیل، تعلق کس ملک سے ہے؟

دنیا کا طویل القامت بیل، تعلق کس ملک سے ہے؟

اس سے قبل طویل القامت بیل کا قد چھ فٹ ڈیڑھ انچ تھا
دنیا کا طویل القامت بیل، تعلق کس ملک سے ہے؟

ویب ڈیسک

|

27 May 2024

عید الاضحی قریب آتے ہی ایک بار پھر بھاری بھرکم اور طویل القامت مویشیوں کا تذکرہ زبان زد عام ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر مسلمان تگڑا، خوبصورت جانور رب کی راہ میں قربان کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرتے اور سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہیں۔

اب ایسے میں دنیا کے بھاری بھرکم اور طویل القامت بیل سامنے آیا ہے جس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا ہے۔

یہ بیل امریکا میں ہے جس کا قد ایک فوجی سے بھی بڑا یعنی 6 فٹ ساڑھے چار انچ ہے۔

رومیو نامی 6 سالہ بیل نے دنیا کے سب سے لمبے قد والے بیل کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے ہی ٹامی نامی بیل کے پاس تھا جس کی لمبائی چھ فٹ اور ڈیڑھ انچ تھی۔

مالک نے بتایا کہ رومیو کو سیب اور کیلے کھانے کا بہت شوق ہے، وہ روزانہ 45 کلو گرام گھاس مع اضافی اناج اور دیگر خوراک کھالیتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ سائز کیوجہ سے اس کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نقل و حمل کے ذرائع اور اونچی چھت کے باڑے کی ضرورت ہوتی ہے، جسکا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!