کچے کے ڈاکو نے یوٹیوب چینل بنا لیا، سبسکرائب کرنے کی اپیل
ویب ڈیسک
|
30 Aug 2024
کچے کے علاقے میں مضبوط پنجے گاڑھنے والے ڈاکوؤں کے ایک گروپ نے یوٹیوب چینل بناکر اس کو لائیک، شیئر اور سبسکرائب کرنے کی اپیل کی ہے۔
روایتی کپڑوں میں ڈاکوں نے ویڈیو بنائی جس میں اُس نے اپنا تعارف محمد یار لنڈ سے کروایا اور بتایا کہ وہ کچے کے علاقے کا ڈاکو ہے۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ڈاکو کی پہلی ویڈیو کے بعد صارفین نے نہ صرف تشویش کا اظہار کیا بلکہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جیسے عام لوگوں کی لوکیشن ٹریس کر کے کارروائی کرتے ہیں ویسے ہی کارروائی عمل میں لائیں۔
ویڈیو میں ڈاکوؤں نے اپنے سامعین سے براہ راست اپیل کی اور یوٹیوب چینل کی حمایت پر زور دیا۔
ویڈیو کی گردش نے حکام کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے، جو مبینہ طور پر صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment