کراچی، پانچ سالہ بچے نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
ویب ڈیسک
|
8 Apr 2024
کراچی میں پانچ سالہ بچے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔
واقعہ گلشن معمار میں پیش آیا جہاں تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوئے اور حسنین اور اس کی والدہ کو رسی سے باندھ دیا۔
جس وقت ڈاکو گھر میں لوٹ مار کر رہے تھے، حسنین نے چالاکی سے خود کو رسیاں کھول دیں اور پھر اپنی ماں کا ہاتھ بھی کھول دیا۔
متاثرین نے رسیوں سے نجات حاصل کرنے کے بعد پولیس ایمرجنسی سروس کو کال کی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت موقع پر پہنچ گئے۔
تاہم جائے وقوعہ پر پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
میٹروپولیس میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان، رمضان کے دوران ڈکیتی کی مزاحمت کرنے پر کم از کم 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہ صیام کے دوران لوٹ مار کے 6780 واقعات رپورٹ ہوئے۔
Comments
0 comment