کراچی کے ماہی گیروں پر قدرت مہربان، ایک ارب روپے کی نایاب مچھلی ہاتھ لگ گئی
ویب ڈیسک
|
22 Mar 2024
کراچی: گہرے سمندرمیں مچھلی کے شکار پر جانے والے کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت مہربان ہوگئی،ایک ارب روپے مالیت کی سوا مچھلی ہاتھ لگ گئی۔
کیٹی بندر کے قریب بحریہ عرب کی کائنر کریک میں مچھیروں کے جال میں قیمتی سوا مچھلی لگ گئی، کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق گاڑھو سے تعلق رکھنے والے ماہی گیرحنیف حقا جت،حاجئیڑو جت،یوسف خاصخیلی، صدیق جت، غلام کاتیار و دیگر ماہی گیروں کے جال میں سوا مچھلی کابڑا کیچ آیا،جس سے ان ماہی گیروں کے وارے نیارے ہوگئے.
ماہی گیروں میں شامل حنیف حقا جت کی 3 کشتیوں ال ریاض،ال ابراہیم اور ال زینل کو سب سے زیادہ 700 کے لگ بھگ سوہا مچھلی کے دانے ملے،جس کی قیمت مارکیٹ میں ایک ارب کے قریب بتائی جارہی ہے، جبکہ دیگر مچھیروں کو بھی کروڑوں روپے کی قیمت کی سوا مچھلی ہاتھ لگی/
واضح رہے کہ سوا مچھلی کے پوٹے کی دنیا میں بہت زیادہ مانگ ہے،جس کی وجہ اس نسل کا شمار قیمتی مچھلی میں کیا جاتا ہے
Comments
0 comment