کراچی میں ڈکیت پولیس اہلکار سے موبائل اور 80 ہزار لوٹ کر کے گئے

کراچی میں ڈکیت پولیس اہلکار سے موبائل اور 80 ہزار لوٹ کر کے گئے

واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آیا
کراچی میں ڈکیت پولیس اہلکار سے موبائل اور 80 ہزار لوٹ کر کے گئے

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

کراچی میں ایک دلخراش واقعہ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو موبائل فون اور 80 ہزار روپے نقدی سے محروم کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق واقعہ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

 پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے میمن گوٹھ تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی طارق کو روک کر ان سے ایک موبائل فون، 80 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

 واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے عزیز بھٹی تھانے سے رابطہ کیا۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیس سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے شہریوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے کیونکہ بے رحم ڈاکو شہر میں آزادانہ گھوم رہے ہیں، لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اور مزاحمت کے معمولی اشارے پر انہیں قتل کر رہے ہیں۔

 سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل میں میٹروپولیس میں ڈکیتی کے کل 5,789 واقعات رپورٹ ہوئے۔

 کراچی میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں 60 کے قریب افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!