کراچی پولیس کا کارنامہ، کم عمر طالب عمر کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
|
28 Mar 2025
کراچی: پولیس کے معمول کے واقعات میں ایک نیا اور حیرت انگیز اضافہ سامنے آیا ہے جہاں سٹی کورٹ تھانے نے محض 10 سالہ طالب علم فراز لغاری کے خلاف دھمکیوں کا مقدمہ درج کر لیا۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب معصوم بچے نے خود گھوٹکی جا کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
چھٹی جماعت کا یہ طالب علم فراز لغاری اب اپنے ہی کزن آفاق لغاری اور کراچی پولیس کے درمیان کسی ذاتی تنازعے کا شکار بنا دیا گیا ہے۔
فراز کا الزام ہے کہ پولیس نے اس کے کزن کے کہنے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے اسے تنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انتہائی پریشان حال بچے کا کہنا ہے کہ "میرے امتحانات چل رہے ہیں لیکن پولیس کے ڈر سے میں اسکول نہیں جا پا رہا۔"
معصوم بچے نے سندھ پولیس کے سربراہ سے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ"میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، آئی جی صاحب میرا معاملہ دیکھیں اور مجھے انصاف دلائیں۔"
اب تک پولیس کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا، لیکن یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے جہاں عوام پولیس کے اس اقدام پر سخت تنقید کر رہی ہے۔
Comments
0 comment