خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ فرار

خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ فرار

پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرکے دونوں کی تلاش کرنا شروع کردی۔
خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ فرار

Webdesk

|

7 Jan 2025

بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون اپنے شوہر اور 6بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ فرار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو نامی شہری نے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے بھکاری کے ساتھ مبینہ طور پر بھاگ جانے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرکے دونوں کی تلاش کرنا شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 45سالہ راجو نے بتایا کہ وہ ہرپال پور کے علاقے میں اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا ،45 سالہ ننھا پنڈت نامی شخص کبھی کبھی محلے میں بھیک مانگنے آتا تھا اور میری بیوی سے بات کرتا تھا، بعدازاں دونوں کی فون پر بھی گفتگو شروع ہوئی۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب میری بیوی راجیشوری نے ہماری بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی لینے بازار جا رہی ہے لیکن جب وہ واپس نہیں آئی تو میں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا، مگر اُس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

راجو کے مطابق میری بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے، میں نے ایک بھینس بیچ کر جو رقم حاصل کی تھی وہ بھی بیوی ساتھ لے گئی، مجھے شک ہے کہ بھکاری میری بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!