معمولی کھانسی کیوجہ سے شہری کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی

معمولی کھانسی کیوجہ سے شہری کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی

ڈاکٹرز بھی واقعہ دیکھ کر حیران رہ گئے
معمولی کھانسی کیوجہ سے شہری کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی

Webdesk

|

2 Jun 2024

چین میں ایک 35 سالہ شہری کی کھانسنے کی وجہ سے ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک 35 سالہ چینی شخص مسٹر یی کو کھانسی کے بعد ران میں شدید درد کا سامنا کرنے کے بعد چین کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 

 فوزیان کے سیکنڈ پیپلز اسپتال کے ڈاکٹر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس شخص کی ران کی ہڈی جو کہ جسم کی سب سے سخت ہڈی سمجھی جاتی ہے، کھانسی کی وجہ سے ٹوٹ گئی ہے۔

 مسٹر یی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہوں نے ابتدائی درد کو نظر انداز کر دیا تھا، یہ سوچ کر کہ یہ محض ایک معمولی مسئلہ تھا، "لیکن جلد ہی اسے چلنا مشکل ہو گیا"۔

 اسپتال کے آرتھوپیڈکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈونگ ژونگ نے اپنی ٹیم کے ساتھ فریکچر کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے کئی ٹیسٹ کیے، جن میں ایکس رے اور ہڈیوں کی کثافت کے ٹیسٹ شامل ہیں۔

 نتائج سے معلوم ہوا کہ مسٹر یی کی ہڈیوں کی کثافت ایک 80 سالہ شخص کے برابر تھی جس کی وجہ اس کی ناقص خوراک، ورزش کی کمی اور سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال تھا۔

 ڈاکٹر نے کہا کہ یہ واقعہ کھانسی کی وجہ سے فیمر فریکچر کا ایک غیر معمولی کیس تھا، جو عام طور پر بوڑھے بالغوں میں دیکھا جاتا ہے۔

 طبی ٹیم نے صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں متوازن خوراک اور باقاعدگی سے ورزش شامل ہے تاکہ ایسی طبی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!