کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ

اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ

Webdesk

|

4 Mar 2026

کراچی: شہر قائد سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔

صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

 اس سلسلے میں نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ یاد رہے کہ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی 33 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمتوں بارے فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 35 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025ء بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق مارچ سے مئی 2026ء کے تین ماہ کیلئے ہوگا۔فی یونٹ قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!