پی آئی اے کو یو اے ای کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کو یو اے ای کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی

ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
پی آئی اے کو یو اے ای کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی

Webdesk

|

4 Mar 2026

کراچی: پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے یومیہ 2  پروازوں کی اجازت مل گئی۔

ذرائع پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق دمام کیلئے پروازیں بحرین پر میزائل حملے کے بعد فی الحال روک دی ہیں، دمام کیلئے پروازیں جلد بحال ہونے کی امید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کیلئے پروازیں بحیرہ عرب سے ہو کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں،  یورپ اور کینیڈا کیلئے پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان سے ہو کر جارہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!