امریکا میں قدرت کا معجزہ، چار سالہ بچہ 19 گھنٹے دل بند رہنے کے بعد اچانک زندہ ہوگیا

امریکا میں قدرت کا معجزہ، چار سالہ بچہ 19 گھنٹے دل بند رہنے کے بعد اچانک زندہ ہوگیا

چار سالہ بچے کو بخار اور زکام پر اسپتال لایا گیا
امریکا میں قدرت کا معجزہ، چار سالہ بچہ 19 گھنٹے دل بند رہنے کے بعد اچانک زندہ ہوگیا

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

امریکا کے ایک اسپتال میں چار سالہ بچہ  انیس گھنٹے تک دل بند ہونے کے باوجود معجزاتی طور پر زندہ ہوگیا۔

امریکا کے علاقے کولوراڈو میں قائم چلڈرن اسپتال بخار اور زکام میں مبتلا چار سالہ بچے کارٹیئر میک ڈینیئل کو اسپتال لایا گیا جس کے بعد بچے کی حالت بدستور خراب ہوتی رہی۔

والد کے مطابق بچےکو 28 اپریل کو زکام ہوا جس پر انہوں نے سوچا کہ چند روز میں یہ معمولی بیماری ختم ہوجائے گی تاہم وقت کے ساتھ طبیعت خراب ہوتی رہی، جس کےبعد اُس کو اسپتال لایا گیا ۔

ڈاکٹرز نے ذہنی طور پر والدین کو بتایا کہ اُن کے بچے کی زندگی کے چانسز بہت کم ہیں اور وہ کچھ ہی وقت کا مہمان ہے۔ 

اسپتال میں ڈاکٹرز نے بچے کو وینٹی لیٹر پر رکھا اور پھر انیس گھنٹے تک اُس کا دل مکمل بند رہا جس پر بچے کو وینٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران بچے کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے اور چہرہ نیلا پڑ گیا تھا جبکہ سانس کا دورانیہ بھی بہت ہی کم تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر پر بچے کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد اُس کی نبض بند ہوئی اور پھر اُس کے جینے کے امکانا ختم ہوئے تاہم مشین ختم ہونے سے کچھ ہی وقت قبل بچے کا دل اچانک دھڑکا  جس پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے اور پھر بتدریج اُس کی طبیعت بہتر ہوتی رہی تاہم اُسے سانس مشین کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈاکٹرز نے ڈائیلاسز بھی شروع کردیے  ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!