میچ کے دوران زور دار چھینک آنے پر فٹبال انجرڈ، ریڑھ کی ہڈی متاثر

میچ کے دوران زور دار چھینک آنے پر فٹبال انجرڈ، ریڑھ کی ہڈی متاثر

فٹبالر کو میچ سے باہر کردیا گیا
میچ کے دوران زور دار چھینک آنے پر فٹبال انجرڈ، ریڑھ کی ہڈی متاثر

ویب ڈیسک

|

8 Sep 2024

فٹبال میچ کے دوران ایک کھلاڑی زور سے چھینک آنے کے بعد زخمی ہوگیا جسے انجری کے باعث میچ سے باہر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ مین ہونے والے فٹبال لیگ کے میچ میں فٹبالر بولٹن وانڈررز وکٹر کو کھیل کے دوران چھینک آئی جو انہوں نے بھاگتے ہوئے لی اور پھر زمین پر گر گئے۔

فٹبال کھلاڑی کے اچانک اسٹیڈیم میں گرنے پر امپائر کے کھیل روکا اور جب اُن کے پاس آکر پوچھا تو وہ درد سے بری طرح سے کراہا رہے تھے۔

ڈاکٹرز نے معاینہ کیا جس کے بعد انہیں مزید نہ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔ جہاں اُن سے جب بات کی گئی تو ڈاکٹرز اس نتیجے پر پہنچے کہ بولٹن کو شدید چھینک آئی گھی جس کے باعث اُن کی کمر میں بل پڑ گیا تھا اور اسی وجہ سے شدید درد اٹھا جبکہ اس وجہ سے ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے۔

فٹبالر کے مینجر نے میڈکا کو بتایا کہ اُن کی کمر کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے انہیں فی الحال آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ اُن کا سٹی اسکین کروالیا ہے۔

مینجر نے تشویش میں مبتلا مداحوں کو علیحدہ پیغام دیا تاکہ وہ مزید قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وکٹر ایک مضبوط لڑکا ہے اور یہاں تک کہ اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!