نرس کو 760برس قید کی سزا کیوں سنائی گئی؟

نرس کو 760برس قید کی سزا کیوں سنائی گئی؟

اپنی نوعیت کا حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست پینسل وانیا میں پیش آیا ہے
نرس کو 760برس قید کی سزا کیوں سنائی گئی؟

Webdesk

|

3 May 2024

واشنگٹن: مریکہ میں حال ہی میں نرس کو سزا دینے کا ایک ایسا منفرد واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نرس کو اپنے مریضوں کو ہلاک کرنے کی بنا پر 700 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنی نوعیت کا حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست پینسل وانیا میں پیش ایا ہے جہاں ہیتھر پریسیڈی نامی خاتون نرس نے 17 مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بٹلر کانٹی کورٹ روم کی جانب سے نیٹورونا ہائٹ سے تعلق رکھنے والی ہیتھر پریسیڈی کو فرسٹ ڈگری مرڈر سمیت 19 مرتبہ مجرمانہ عمل کے طور قتل کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

بٹلر کانٹی کورٹ کے اٹارنی جنرل مشیل ہینری کی جانب سے بھی اس سزا کی تصدیق کی گئی ہے، 41سالہ نرس کو فرسٹ ڈگری مرڈر کے چارج سمیت ایڈیشنل 380 سے 760 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پریسیڈی کے مجرمانہ فعل کا آغاز 2020 سے ہوا جب انہوں نے مریضوں کو لیتھل انسولین دینا شروع کی، 22 مریضوں کو لیتھل انسولین دیا گیا تھا۔جس میں سے 17 موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!