نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
Webdesk
|
23 Apr 2024
احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے دھیرن سولنکی نامی شخص نے سرکاری نوکری نہ ملنے پر گدھیاں پالنا شروع کردیں جس کے کچھ عرصے بعد ہی اس کی آمدن لاکھوں میں ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھیرن سولنکی نے گدھیوں کا ایک فارم قائم کیا ہے جن کے فارم میں 42 گدھیاں ہیں اور ان گدھیوں سے دھیرن اب ماہانہ 2سے 3 لاکھ روپے ماہانہ کمالیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گدھیوں کے فارم پر بات کرتے ہوئے دھیرن سولنکی نے کہا کہ میں سرکاری نوکری کی تلاش میں تھا، نوکری کی تلاش کے دوران مجھے کچھ پرائیویٹ نوکریاں ملیں لیکن تنخواہ سے بمشکل میرا گھر چلتا تھا۔
تقریباً اسی وقت، مجھے گدھیاں پالنے کا علم ہوا پھر میں نے کچھ لوگوں سے ملاقات کی اور تقریبا 8 ماہ قبل اپنے گاں میں 20 گدھیوں اور 22 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے یہ فارم بنالیا۔
Comments
0 comment