پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نماز جمعہ میں درجنوں نمازیوں کے جوتے و چپلیں چوری

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نماز جمعہ میں درجنوں نمازیوں کے جوتے و چپلیں چوری

صحافیوں، پارلیمنٹ ہاؤس کے اہلکاروں اور ڈی جی میڈیا کے جوتے بھی چوری ہوئے
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نماز جمعہ میں درجنوں نمازیوں کے جوتے و چپلیں چوری

Webdesk

|

19 Apr 2024

اسلام آباد میں قائم پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے صحافیوں اور معتبر شخصیات سمیت درجنوں نمازیوں کے جوتےو چپلیں چوری ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق متاثرین میں صحافیوں اور قومی اسمبلی کے اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد بھی شامل ہیں جو مسجد میں نماز جمعہ میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

 یہاں تک کہ ڈی جی میڈیا ظفر سلطان نے خود کو ان لوگوں میں شامل ہیں جنکے جوتے چوری ہوئے۔

متاثرہ نمازی واردات کے بعد اپنے گھروں اور دفاتر کے لیے مسجد سے ننگے پاؤں روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ نمازوں کے دوران مساجد سے چپلیں چوری ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل متعدد مواقعوں پر چور ایسی وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔

ایسے واقعات بالخصوص اس وقت پیش آتے ہیں جب مساجد میں جمعے یا عہد کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!