پرواز کے دوران دونوں پائلٹ سو گئے اور جہاز اڑتا رہا
ویب ڈیسک
|
10 Mar 2024
انڈونیشیا کی مقامی ایئرلائن کے پائلٹ دوران پرواز سوتے رہے جن کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔
انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ہفتے کے روز ایک مقامی ’باتک‘ ایئرلائن کے بارے میں تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ایئرلائن کے دو پائلٹس پر الزام ہے کہ وہ دوران پرواز سوتے رہے تھے۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی (KNKT) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25 جنوری کو جنوب مشرقی سولاویسی سے جکارتہ جانے والی پرواز کے دوران پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں بیک وقت تقریباً 28 منٹ تک سوئے ہوئے تھے۔
پائلٹوں کے ہوش میں نہ آنے کے باوجود ایئربس A320 نے اپنے 153 مسافروں اور چار فلائٹ اٹینڈنٹ کو دو گھنٹے اور 35 منٹ بعد باخیر و عافیت اپنی منزل پر پہنچایا۔
اس واقعے کے نتیجے میں نیویگیشن سسٹیم میں کئی خرابیاں پیدا ہوئیں، جس کی وجہ سے وزارت ٹرانسپورٹ نے باتک ایئر کے حکام کی سرزنش کی۔
ایم کرسٹی اینڈہ مرنی، ایئر ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایئر لائنز کو اپنے عملے کے آرام کے وقت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا اور پورے انڈونیشیا میں رات کی پرواز کے آپریشنز کی تحقیقات کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
اس کے جواب میں، Batik Air نے 9 مارچ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں آرام کی مناسب پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے اور تمام حفاظتی سفارشات پر عمل درآمد کے عزم پر زور دیا۔ بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 25 جنوری کے واقعے میں ملوث پائلٹس کو مزید تفتیش تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment