قدرت کا شاہکار، سعودی صحرا میں پراسرار برفانی چٹان دریافت
ویب ڈیسک
|
8 May 2024
سعودی عرب کے صحرائی علاقے میں ایک حیران کن قدرتی واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سائنسدانوں اور مقامی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
سعودی عرب کے شہر ہبل سے 180 کلومیٹر مغرب میں واقع علاقے نازیہ سعدہ ایک دھنسی ہوئی چٹان دریافت ہوئی، صحرا کے شدید درجہ حرارت میں بھی انتہائی سرد رہتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس چٹان کو سعودی شہری محمد الشمری نے دریافت کیا، جس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
الشمری اپنے دوستوں کے ساتھ علاقے پہنچا اور اسی دوران اُس کی نظر پڑی۔
حیران کن طور پر چلچلاتی دھوپ والے سہرا میں دریافت ہونے والی برف کی چٹان ٹھنڈی ہے اور یہاں درجہ حرارت بھی کم ہے۔
چٹان کی غیر معمولی خصوصیات کے پیچھے کی وجہ نامعلوم ہے، لیکن یہ قدیم زمانے سے ہی ایک مقامی احساس رہا ہے۔
الشمری کے مطابق گرمی کے موسم میں آس پاس کے علاقوں سے لوگ جوق در جوق چٹان کی طرف آتے ہیں تاکہ گرمی سے نجات مل سکے۔ چٹان کی خصوصیات کے بارے میں ایک تحقیق جاری ہے، سائنسدان اس غیر معمولی قدرتی رجحان کے پیچھے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment