سرکاری اسپتال کے رورے پر سرفراز بگٹی کے ساتھ ہاتھ، میل نرس نے وزیراعلی کو بے وقوف بنادیا

سرکاری اسپتال کے رورے پر سرفراز بگٹی کے ساتھ ہاتھ، میل نرس نے وزیراعلی کو بے وقوف بنادیا

میل نرس نے ڈاکٹر بن کر آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، مقدمہ درج
سرکاری اسپتال کے رورے پر سرفراز بگٹی کے ساتھ ہاتھ، میل نرس نے وزیراعلی کو بے وقوف بنادیا

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ بولان میڈیکل کمپلیکس کے ہنگامی دورے پر ہاتھ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے 13 مارچ کو بلوچستان میڈیکل سینٹر کا اچانک ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی شکایات سنی اور انہیں حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے غیر حاضری پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی۔

تاہم اب اس کہانی کا ایک اور دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے اور وہ یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کو دورے پر بریفنگ دینے کا شخص ڈاکٹر نہیں بلکہ میل نرس تھا جس نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے اسپتال کے تمام معاملات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

میل نرس محمد قاسم خود ڈاکٹر قاسم بن کر سامنے آیا اور اسپتال کے تمام انتظامات و معاملات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ تاہم جب حقیقت سامنے آئی تو سرفراز بگٹی برہم ہوئے اور انہوں نے میل نرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر میل نرس کے خلاف غل بیانی کرنے پر ایم ایس کی مدعیت میں دفعہ 420 اور 419 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!