3 hours ago
امریکی نے ایران پر نئی پابندیاں لگادیں
Webdesk
|
25 Feb 2026
واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کے لیے متوقع مذاکرات سے قبل ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں میں 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی پیٹرولیم کی غیر قانونی فروخت اور اسلحہ سازی میں معاونت کر رہے تھے۔
بیان کے مطابق خاص طور پر ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے مبینہ شیڈو فلیٹ کا حصہ ہیں اور ایرانی تیل و پیٹرولیم مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ایرانی حکومت کے مالی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایران مالیاتی نظام کا استعمال غیر قانونی تیل فروخت کرنے، اس کی آمدنی کو چھپانے، اپنے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے پرزہ جات حاصل کرنے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے لیے کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤبرقرار رکھے گی تاکہ اس کی ہتھیاروں کی صلاحیت اور دہشت گردی کی حمایت کو نشانہ بنایا جا سکے۔
Comments
0 comment